مادھوری کا مومی مجسمہ

madhuri dixit

madhuri dixit

بھارت:(جیوڈیسک) لندن کے میڈم ٹساڈ میوزم میں جن بھارتی شخصیات کے مجسمے موجود ہیں ان میں بھارتی اداکارہ مادھوری دکشت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ مادھوری دکشت کے مجسمے سے پردہ سات مارچ کو اٹھے گا اور اپنے مجسمے کا افتتاح کرنے کے لیے مادھوری دکشت چھ مارچ کو لندن جا رہی ہیں۔

وہ بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی پانچویں ہستی ہیں جن کے مجسمے کو اس عجائب گھر میں جگہ ملی ہے۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے مجسمے اس میوزیم میں پہلے سے موجود ہیں۔
مادھوری دکشت حال ہی میں اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ امریکہ سے واپس بھارت آئی ہیں اور آتے ہی انہوں نے کئی نئے اشتہار اور فلمیں سائن کی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی ریئیلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں بطور جج نظر آئیں گی۔