مارک گراسمین تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Marc Grossman

Marc Grossman

پاکستان : (جیو ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان مارک گراسمین تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مارک گراسمین کے دورے کا مقصد پارلیمانی سفارشات کے بعد پاک امریکہ تعلقات کی نوعیت کا جائزہ لینا ہے۔ دورے کے دوران مارک گراسمین پاک افغان اور امریکہ سہ فریقی وفود کی سطح کے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرینگے۔

مارک گراسمین دورے کے دوران وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت دیگر پاکستانی حکام سے ملاقات کرینگے۔