مارگریٹ تھیچر

Margaret Thatcher

Margaret Thatcher

نام :: مارگریٹ تھیچر

تاریخ پیداءش :: 1925

Alive :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: مارگریٹ تھچر برطانوی سیاست دان

مئی 1979 میں قدامت پسند پارٹی کی فتح کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ اور 1990 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔

مارگریٹ تھچر 1925 میں پیدا ہوئیں۔ آکسفورڈ میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1954 تا 1957 وکالت کے پیشے سے وابست رہیں۔ 1959 میں قدامت پسند پارٹی کے ٹکٹ پر دارالعلوم کی رکن منتخب ہوئیں۔ دو سال بعد قومی بیمہ اور پینشن کی وزارت میں جائنٹ پارلیمنٹری سیکرٹری مقرر کی گئیں۔

1964 تا 1970 جب قدامت پسند پارٹی اپوزیشن میں تھی۔ اپنی پارٹی کی شیڈول کیبنٹ میں سماجی تحفظ کی ڈپٹی وزیر مملکت برائے تعلیم و سائنس رہیں۔ فروری 1974 میں قدامت پسند پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کی شیڈول کیبنٹ میں شامل کی گئیں۔

1975 میں قدامت پسند پارٹی کی لیڈر منتخب ہوئیں۔ مئی 1979 میں قدامت پسند پارٹی کی فتح کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ اور 1990 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔