مانچسٹر:سفری دستاویزات کے بغیر11سالہ بچہ طیارے میں سوار

Manchester Airport

Manchester Airport

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گیارہ سالہ بچہ بغیر سفری دستاویزات کے مقامی ایئرلائن کے طیارے میں سوار ہو گیا۔ لندن اولمپکس دوہزار بارہ کا آغاز ہونے کو ہے اور ایسے میں برطانوی ایئرپورٹس پرمعمول سے ہٹ کرسیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں یہ سارے کے سارے سیکورٹی انتظامات اس وقت دھریکے دھرے رہ گئے جب مانچسٹرایئرپورٹ پورٹ پر سیکورٹی عملے کی غفلت کے باعث گیارہ سالہ بچہ ایان کونکورن بغیرٹکٹ، پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈ کے جہاز ایل اے سیون نائن ون میں سوارہوگیا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ایئرپورٹ میں داخل ہونے اور طیارے میں سوارہونے تک ایئرپورٹ کے عملے میں سے کسی نے بھی یہ زحمت گوارانہ کی کہ بچے کے سفری دستاویزات چیک کرتا ۔ تاہم جب طیارے نے ٹیک آف کیا تو اڑان کے دوران جہازکے کپتان کو معلوم ہواکے طیارے میں ایک مسافر اضافی ہے ۔ جس پرکپتان نے جہازکو دوبارہ مانچسٹرایئرپورٹ پرلینڈ کیا اور بچے کو جہاز سے اتارکر والدین کے حوالے کر دیا ۔

طیارہ مانچسٹرسے روم جا رہا تھا۔مغربی ممالک جو خودکو ہر وقت دہشتگردی کے نشانے پر گردانتے ہیں سیکورٹی کی اتنی غفلت اور لاپروائی کسی بھی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔