متحدہ کا آج کراچی میں جلسہ ، الطاف اور طاہر القادری خطاب کرینگے

Tahir Ul Qadri Altaf

Tahir Ul Qadri Altaf

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم آج کراچی میں جلسہ کرے گی جس سیالطاف حسین اور طاہر القادری خطاب کر یں گے۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نائن زیرو آمد پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم نے جناح گرانڈ کراچی میں سفر انقلاب پاکستان کے عنوان سے جلسے کا اہتمام کیا ہے جس سے الطاف حسین اور طاہر القادری خطاب کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نائن زیرو آمد پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔