محرم الحرام میں عزاداران حسین کو ہر سال کی طرح امسال بھی مثالی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سمیع خان

 Sami Khan Visit

Sami Khan Visit

کراچی :ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو ہر سال کی طرح امسال بھی مثالی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی کورنگی کی تمام امام بارگاہوں، مسجدوں اور جلوس کے گذر گاہوں، اور مجالس کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے عاشورہ کے ایاموںمیںافسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف امام بارگاہوں اور عزا ء خانوں کے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی ،پی آر او محمد عامراوردیگر افسران بھی موجود تھے مختلف امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کیں اور تفصیلات معلوم کیں منتظمین نے اپنی شکایات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے موقع پر ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئیایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عزاداران حسین کو بہتر اور مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور موقع پرموجود صفائی پر مامور عملے کو مزید ہدایات جار ی کیں کہ صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں دل لگا کر کام کر یں تاکہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس موقع پر محکمہ جاتی افسران کو بریفنگ دی کہ امام بارگاہوں،مسجدوں اور گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے امور کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی لیں اور انھیں حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برئوئے کار لائیں اور اپنا رویہ عوام کے ساتھ شائستہ رکھیں اور تمام عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے اور ڈیوٹی پابندی سے کرنے کے احکامات جاری کئے۔