محسن خان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی عبوری کوچ ہوں گے

mohsin khan

mohsin khan

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف یواے ای میں سیریز کیلئے بھی محسن خان کو چیف کوچ برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاہے کہ کوچنگ اسٹاف کا تقرر وہ خود نہیں کریں گے بلکہ ماہرین کی کمیٹی اس کیلئے کام کررہی ہے جسے انہوں نے قومی ٹیم کے مفاد میں بہترین کوچز کا انتخاب کرنے کو کہا ہے تاہم اب تک کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ نہیں ہوسکااس لئے محسن خان انگلینڈ کے خلاف یواے ای میں پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی کوچ برقراررہیں گے۔
بطور کوچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد یہ محسن خان کی تیسری سیریز ہوگی۔ پی سی بی کی کمیٹی نے ملنے والی درخواستوں سے پانچ امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں جن سے انٹرویوز اورمالی امور طے ہونے کے بعدفیصلہ کیا جائے گا۔