محمد اعظم کیساتھ اگر کوئی زیادتی کی گئی ہے تو زمہ دار سزا بھگتنے کے لیے تیار رہیں

گجرات : ڈی او گجرات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں شریف شہریوں کو الجھانے والوں کو سزا بھگتنا ہو گی کسی بے گناہ کیخلاف مقدمہ درج کرانا بھی ایک جرم ہے وہ گزشتہ روز چھٹی کے باوجود ڈی پی او دفتر میں معروف سماجی شخصیت محمد اعظم کے ہمراہ اآنیوالے معززین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ محمد اعظم کیساتھ اگر کوئی زیادتی کی گئی ہے تو زمہ دار سزا بھگتنے کے لیے تیار رہیں شہریوں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیا جائیگا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے فرائض سے غفلت برتنے اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنیوالے اہلکار محکمہ پولیس سے فارغ کر دیے جائیں گے یہ امر قابل زکر ہے کہ محمد اعظم اپنی جگہ پر تعمیراتی کام کرا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے زبردستی اسکے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ڈی او گجرات راجہ بشارت نے چوکی جٹووکل کے انچارج کوواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا جس پر اہل علاقہ کے بیانات قلمبند کر کے ڈی پی او رپورٹ پیش کی گئی معززین کا کہنا تھا کہ محمد اعظم کیساتھ زیادتی ہوئی ہے مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹ کر مبنی ہے جسے فوری خارج کیا جائے۔