مریض مر رہے ہیں، عدالتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔ لاہور ہائیکورٹ

lahore high court

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی میں مریضوں کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کرنے کی درخواست پر صوبائی اور وفاقی سیکریٹری صحت، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم ابھی تک ایسے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جس سے مزید ہلاکتوں سے بچاجاسکے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل نو کے تحت عوام کی جان و مال کی حفاظت عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔ مریض مر رہے ہیں۔ عدالتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔
عدالت نے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری صحت، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب اور پی آئی سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔