مسجد نقشبندیہ ماڈل ٹاؤن میں آج جمعة المبارک ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے حضرت علامہ محمد افتخار چشتی فرمائیں گے

گوجرانوالہ : مرکزی جامع مسجد نقشبندیہ ماڈل ٹاؤن میں آج جمعة المبارک ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین فضیلة الشیخ ، استاذ العلماء حضرت علامہ محمد افتخار چشتی فرمائیں گے تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام و زیر سر پرستی صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی مرکزی جامع مسجد نقشبندیہ مادل ٹاؤن میں آج خطبہ جمعة المبارک ہالینڈ سے تشریف لانے والے معزز مہمان معروف عالم دین فضیلة الشیخ ، استاذ العلماء حضرت علامہ محمد افتخار چشتی فرمائیں گے ۔

جمعة المبارک کے فوری بعد مسجد ہذا میں ہی محفل درود شریف کا انقاد کیا جائے گا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی فرمائیں گے ، محفل درود شریف میں علامہ مفتی تنویر حسین مجددی ،علامہ نوید اقبال مجددی، علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ یٰسین مجددی ، علامہ رمضان مجددی ، علامہ اشفاق مجددی کے علاوہ دیگر علماء کرام ، قراة و نعت خواں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔