مسلسل دوسرے روز بھارت کی شرانگیزی ، چناب رینجرز نے توپیں خاموش کرادیں

Sector shot up cprar

Sector shot up cprar

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ سے دس کلومیٹردورچھپراڑ سیکٹر کے گاوں سرخ پورمیں بھارتی فوج نے مسلسل دوسرے روز بلااشتعال فائرنگ کردی جس پر چناب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتیں گنیں خاموش کرادیں۔ جمعہ کی صبح مسلسل دوسرے روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا اور سرحد سے ملحقہ گاں سرخ پورگاں میں گولے گرے۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں اور گنوں نے چپ سادھ لی۔ واضع رہے کہ گذشتہ شام بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمت 6 پاکستانی زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چپراڑ سیکٹرپربھارتی فوج کی جانب سے آج صبح دوبارہ بلااشتعال فائرنگ کی گئی مارٹرگولے بھی فائرکیے گئے جبکہ پاکستان رینجرزکی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فورسز کی فائرنگ رک گئی ہے ذرائع کا کہنا کہ بھارت کی جانب سے چپراڑ کے ملحقہ گاوں سرگ پور میں فائر کیاگیا مارٹر گولہ گرنے سے چار خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئیزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہیفائرنگ کا تبادلہ تقریباایک گھنٹے تک جاری رہا