مسلم لیگ ق کی الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد مسترد

Election Commission of Pakistan

Election Commission of Pakistan

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، نواز لیگ کا ترجمان نہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی رکن کی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ق کی شکایات کو سنا گیا اور ازالہ کیا گیا اور یہ درست نہیں کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے میں ناکام رہا ہے۔