مسلم لیگ ن کے احتجاج سے قبل ضلعی انتظامیہ اور چوہدری طارق فارو ق کے درمیان مذاکرات نا کام رہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے احتجاج سے قبل ضلعی انتظامیہ اور چوہدری طارق فارو ق کے درمیان مذاکرات ناکام رہے تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ نون کے احتجاج شروع ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ اورممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے اسسٹنٹ کمشنر راجہ فاروق اکرم ،DSPانویسٹی گیشن مرزا زاہد اور ایڈیشنل ایس ایچ او مرزا شبیر حسین مسلم لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں گئے اورممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق سے مذاکرات کیے جو کامیاب نہ ہوسکے مذاکرات کے ناکام ہونے پر مسلم لیگ نون کا لٹھ بردار احتجاجی جلوس احاطہ کچہری کیطرف روانہ ہوئے ۔