مسلم لیگ ن کے راہنما کی غنڈہ گردی ، گھر سے بلا کر غریب خاتون اور اسکے بچوں پر سر عام تشدد۔

اٹک(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما کی غنڈہ گردی ، گھر سے بلا کر غریب خاتون اور اسکے بچوں پر سر عام تشدد، ماں اور بیٹی کے کپڑے پھاڑ دئیے، بیٹے کو مار مار کر بے ہوش کر دیا جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتہائی سیریس حالت میں زیر علاج ہے، پولیس نے مجبور ہو کر ملزمان کے خلاف دس گھنٹے بعد ایف آئی آر درج کر لی، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے رشتہ دار باپ بیٹے نے گھر سے بلا کر معصوم بچوں اور ان کی والدہ پر تشدد کیا۔

کپڑے پھاڑ دئیے، تفصیلات کے مطابق مسماة پروین اختر زوجہ محمد اقبال سکنہ آر بلاک مکی مسجد نے تھانہ سٹی میں بیان دیا کہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھے دن ساڑھے بارہ بجے وقاص احمد شیخ ولد شیخ خالد عرف خالدی کے بیٹے نے ہمیں فون کیا جو پہلے بھی اکثر ہمیں فون کر کے تنگ کرتا تھا آج اس نے فون کیا کہ میں اور میرا والد آپ کے گھر آرہے ہیں۔

آپ اپنی دونوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر ہمارے گھر آئیں، تھوڑی دیر بعد وقاص خود ہی ہمارے دروازے کے سامنے آگیا دروازہ کھٹکھٹایا کہ میرے بیٹے تیمور نے دروازہ کھولا وقاص اسے باہر لے گیا وقاص نے مارنا شروع کردیا شور کی آواز سن کر میں اور میری بیٹی چھڑوانے کیلئے باہر گلی میں آگئے اسی دوران شیخ خالد محمود عرف خالدی جو شیخ آفتاب احمد کا دست راست ہے آگیا۔

دونوں باپ بیٹوں نے لات اور مکوں سے مارا ، ہمارے کپڑے پھاڑ دئیے میرا بیٹابے ہوش ہو گیا ، اہل محلہ کی مداخلت پر ان ظالم درندوں سے چھڑوایا ، پولیس نے زیر دفعہ 354/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔