مسلم لیگ ن کے سوا سب جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں،کائرہ

qamar zaman kaira

qamar zaman kaira

مری : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سوا تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔ مری میں میڈیا سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری نثار ملک کو اسی اورنوے کی دہائی میں لے جانا چاہتے ہیں مگر وہ سن لیں کہ یہ دوہزار بارہ ہے۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا وزیراعظم کے خلاف عدالت کا تفصیلی فیصلہ آیا نہیں اور لانگ مارچ کا شور مچایا جا رہا۔ انہوں نے کا کہا کہ شریف برادران عدالت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔