مشرف کیخلاف قرارداد پر ایم کیو ایم کے تحفظات

tahir mashhadi

tahir mashhadi

متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ایوان میں پیش کی گئی قرارداد پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں رضا ربانی نے صرف چند سینیٹرز سے دستخط لے کر یہ قرارداد پیش کی، اس قرارداد پر ایوان کی رائے بھی نہیں لی گئی۔
سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس پر اپنے موقف کا اظہار کریگی، اس حوالے سے قائدین سے مشاورت جاری ہے، سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ قراداد پر بحث میں ایم کیو ایم اپنا رد عمل ظاہر کریگی۔