مشرف کے ساتھی پھر جمع ہورہے ہیں،چوہدری نثار

Chaudhary Nisar

Chaudhary Nisar

قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشرف کے پرانے ساتھی پھر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ ایم کیو ایم اورمسلم لیگ (ق) کی طاہر القادری کے لانگ مارچ کی حمایت ایک مزاحیہ ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی طاہرالقادری کی حمایت کی اورپھر خاموش ہوگئے ان کا کہنا تھا اس انقلاب کا حشر اکیس دسمبر کو آنے والی قیامت کی پیشگوئی سے کم نہیں ہو گا۔