مشکلات کے باوجود پاکستان کی سویلین امداد جاری ہے۔ امریکا

us

us

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ عسکری تعلقات میں مشکلات کے باوجود پاکستان کی سویلین امداد جاری ہے۔ کیری لوگر بل کے تحت دوہزار نو سیاب تک دو ارب ڈالر سے زائد امداد دے چکے ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کیری لوگر بل اہم ہے۔ اس بل کے تحت امریکا پاکستان میں توانائی سمیت سویلین منصوبوں پر رقم خرچ کر رہا ہے۔
حالیہ چند ماہ میں عسکری تعلقات میں کشیدگی سے پاکستان کی سویلین امداد متاثر نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ خارجہ کاکہنا تھا کیری لوگربل کے تحت اکتوبر دوہزار نو سے اب تک پاکستان کو دوارب بیس کروڑ ڈالر امداد دی جا چکی ہے۔
اس سے پہلے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفنگ میں اعتراف کیا کہ بیرون ممالک میں بڑے اور مسلح ڈرونز کے علاوہ چھوٹے ڈرونز کا پروگرام بھی ہے۔ جن کا مقصد امریکی تنصیبات اور سفارتکاروں کی حفاظت کرنا ہے۔ نولینڈ کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹے ڈرونز غیر مسلح ہوتے ہیں۔ اور صرف امریکی تنصیبات کے ارد گرد پرواز کرکے تصاویر لیتے ہیں۔