مصباح الحق سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پراعتماد

misbah ul haq

misbah ul haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سری لنکاسے ون ڈے سیریز بھی جیتنے کے لئے پراعتماد ہیں۔ مصباح الحق کی زیرقیادت پاکستان ٹیم پانچ ٹیسٹ سیریز سے ناقابل شکست ہے اور سری لنکا سے پانچ سال بعد جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

مصباح الحق کاکہنا ہے کہ ہم مثبت انداز میں ون ڈے سیریز کا آغاز کریں گے۔اس وقت ہمارا ٹیم ورک بے مثال ہے اور ہمیں ایک روزہ سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

کپتان نے کہا کہ سری لنکا کو ایک روزہ میچز میں اسے آسان سمجھنا غلطی ہوگی،دلہارا فرنینڈو اور لاستھ مالنگا کی شمولیت سے ان کا بولنگ اٹیک مضبوط ہواہے اور ہمیں سخت مقابلے کی توقع ہے۔تاہم اگر سری لنکا عالمی کپ کی فائنلسٹ ہے تو ہم بھی سیمی فائنل تک پہنچے تھے اس لئے سیریز انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگی۔