مصباح الحق

misbah ul haq

misbah ul haq

مصباح الحق پاکستان کا کرکٹر ہے۔ اس کا پورا نام مصباح الحق خان نیازی ہے جو 28 مئی، 1974 کو پنجاب کے چھوٹے سے قصبے میانوالی میں پیدا ہوا۔ مصباح نے لاہور میں واقع یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا ہوا ہے۔

کرکٹ کیرئیر
مصباح نے کرکٹ کا آغاز 8 مارچ، 2001 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیا۔ وہ شروع میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکا اور آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں بیس سے زیادہ اسکور نہ کر سکا۔ جس کی بنا پر اسے ٹیم سے نکال دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کو کسی ذمہ دار بلے باز کی تلاش تھی جو اننگز کی درمیان میں بلے بازی کر سکے۔ اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو دوبارہ آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اسے ٹوئنٹی/20 عالمی کپ 2007 میں محمد یوسف کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ 2007
یہ ٹورنامنٹ اس کے کیرئیر کا بہترین ٹورنامنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سال 2007 اس کا کامیاب ترین سال ثابت ہوا۔ ٹوئنٹی/20 کپ میں پاکستان نے مصباح کی جارحانہ بلے بازی کے باعث فائنل تک رسائی حاصل کی اور فائنل میں بھارت کو ہرانے کے قریب پہنچ گیا۔اس سے پہلے اس نے آخری مرتبہ پاکستان کے لیے 2004 میں کھیلا تھا۔ اس دوران وہ پاکستان کی مقامی ٹیموں کے لیے کھیلتا رہا۔ اس ٹورنامنٹ میں مصباح نے 7 میچوں میں 5550 کی اوسط سے 218 رنز اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کا تیسرا سب سے زیادہ اسکور کرنے والا کھلاڑی رہا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں جب پاکستان کو واضح شکست کا سامنا تھا اس وقت مصباح نے پاکستانی ٹیم کو سنبھالہ دیا اور ٹیم کو جیت کے بہت قریب پہنچا دیا۔ لیکن میچ کے آخری لمحات میں قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ اس وقت جب پاکستان کو 4 گیندوں پر صرف 6 رنز درکار تھے تو مصباح چھکہ مارنے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوا۔یہ ٹورنامنٹ اس لیے بھی یادگار رہے گا کہ اس میں وہ نت نئے اور احمقانہ انداز میں آوٹ ہوا۔2008 کا سال مصباح کے لیے مزید خوشیاں لے کر آیا جب اسے نا صرف ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا بلکہ اسے پہلے درجے کا کانٹریکٹ ملا۔ ان کو بہترین کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم کا موجودہ کپتان بنایا گیا ہے۔

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq

misbah ul haq