مصر : مختلف شہروں میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ

Egypt Emergency Curfew

Egypt Emergency Curfew

مصر (جیوڈیسک) مصر میں ہونے والے ہنگاموں کے پیش نظر مختلف شہروں میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ مصری صدر محمد مرسی نے مصر کے مختلف شہروں سوئز ، اسماعلیہ اور پورٹ سعید میں ایک مہینے کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پورٹ سعید میں مقامی وقت کیمطابق شام 9 بجیسے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

مصری صدر محمد مرسی نے اپوزیشن جماعتوں کو آج مذاکرات کی دعوت دے دی۔ مصر کے حالات کے پیش نظر صدر محمد مرسی نے ایتھوپیا کا دورہ منسوخ کر دیا جہاں آج افریقی یونین کی کانفرنس شروع ہوئی۔ علاوہ ازیں صدر مرسی نے سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقصادی فورم سے وزیر اعظم ہشام قندیل کو بھی واپس بلا لیا ہے۔