مصر میں جمہوریت پسند اور اسلامی اصلاح پسندوں کے مابین جھڑپ

egypt protest

egypt protest

مصر کی پارلیمینٹ کے سامنے مصر کے جمہوریت پسند اور انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت اخوان المسلمین کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
پارلیمنٹ میں اخوان المسلمین نے اپنی کامیابی کے بعد جمہوریت کے قیام اوراس کی کامیابی کے لیے ایک خاکہ پیش کیا تھا ،جسے التحریر اسکوائر تحریک کے کارکنوں نے مسترد کر دیا۔ اخوان المسلمین کی حکومت حاصل کرنے کی اسی خواہش نے التحریر اسکوائر پر مصر میں جمہوری اصلاحات کی کوششوں کرنے والوں میں غم و غصہ کو جنم دیا اور التحریر کی جمہوری آزادی پسندوں نے موجودہ فوجی عبوری کونسل حکومت کے خاتمے کی تحریک چلائی۔
اخوان المسلمین کے کارکنوں اس تحریک کو روکنے کی کوشش کی، جس نے مصری پارلیمینٹ کے سامنے التحریر کے جمہوریت پسند اور اخوان المسلمین کے درمیان تصادم کو جنم دیا، جس سے صورتحال میں کشیدگی پیدا ہوئی اور متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔