مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 06/08/2014

Abid Fazal Choudhary

Abid Fazal Choudhary

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے پا کستان میں انقلاب لانگ ما رچ سے نہیں افہام وتفہیم سے آئے گا ملک میں انا رکی پھیلانے والے اور بغا وت کر نے والوں کی کو ئی جگہ نہیں سیا سی قا ئد ین کو چا ہیے کہ وہ ٹا نگین کھینچنے کی بجا ئے شمالی وزیر ستان میں آپر یشن کی وجہ سے بے گھر ہو نے والے آئی ڈی پیز کی بھر پو ر مدد کریں لیگی حکومت عوام کی امنگوں کی آئینہ دارہے عوام یوم آزادی منا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کردیں گے۔

مو جودہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں سے معیشت مضبوط ہو ئی ہے الیکٹرک پا ور کے کئی نئے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عابد فضل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری بیہرونی ایجنڈے پر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، اس وقت تمام محب الوطن سیاسی جماعتوں کو ملکی صورت حال کا احساس ہے جو جمہوریت کی مضبوطی اور آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

مسترد شدہ افرادکی اقتدارکے حصول کیلئے جاری جنگ کی وجہ سے بیرون دنیا میں پا کستان کی جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے ہم سب سیا سی قا ئد ین سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نا زک وقت میں تعمیر پاکستان کریں اس وقت قوم کے یک جان ہو نے کا موقع ہے کیونکہ ہماری قابل فخر افواج دہشت گردوں کو جڑسے اکھا ڑنے کیلئے بر سر پیکار ہیں ہمیں بحثیت قوم ان کی پشت پر کھٹر ا ہو چا ہیے تاکہ بیرونی دنیا کو مثبت پیغام جا سکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کلی ایمرجنسی میں موٹر سائیکل پارک کرنے والوں سے زبردستی پرچی فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری ،پرچی نہ لینے والوں کے ساتھ غنڈا گردی معمول بنا لیا، شکایت کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ایمرجنسی کے سامنے گاڑی پارک کرنے والوں پر پارکنگ فیس لاگو نہیں ہوتی جبکہ ٹھکیدار ہسپتال انتظامیہ کو مناسب حصہ دے کر زبردستی فی موٹر سائیکل دس روپے وصول کرتے ہیں ، متعدد بار شکایات کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر، گزشتہ روز مصطفی آباد کے سنیئر صحافی عبدالقیوم اپنی والدہ کو علاج معالجہ کیلئے ایمرجنسی میں لیکر گیا تو وہاں پر موجود ٹھکیدار نے زبردستی دس روپے کا مطالبہ شروع کر دیا، بعد ازاں شکایت پر ڈی ایم ایس رضوان صادق کے سامنے ٹھکیدار نے اعتراف بھی کیا کہ ہم ایمرجنسی کے سامنے گاڑی پارک کرنے والوں سے بھی پارکنگ فیس وصول کر رہے ہیں، جس کے باوجود ڈی ایم ایس نے کوئی کاروائی نہ کی جو ہسپتال انتظامیہ کے ملوث ہونے کا واضع ثبوت ہے، مصطفی آباد کی صحافی برادری نے ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) گرین کوٹ کے قریب سے نا معلوم چوری ٹیلی فون کی تار چوری کرکے فرار، متعدد دیہات ٹیلی فون و انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم، نا معلوم چوری کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی و تار ڈال کر نیٹ کی سہولت فوری مہیا کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرین کوٹ کے قریب نا معلوم چوری ٹیلی فون کی تار چوری کرکے فرار ہو گئے ، اس سے قبل بھی نا معلوم چور ٹیلی فون کی تار وقتاََ فوقتاَ چوری کرتے رہتے ہیں جبکہ تا حال کوئی ملزم سامنے نہیں آ سکا، ٹیلی فون کے تار چوری ہونے کی وجہ سے گرین کوٹ، کتلوہی خورد، کتلوہی کلاں، وڈارہ، وارڈ دلیپ سنگھ ودیگر کئی دیہات ٹیلی فون و انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں، اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے تار چوری کی گرفتاری و ٹیلی فون و انٹر نیٹ کی سہولت فوری مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مصطفی آباد کا نواحی گائوں لکھنیکے ڈاک تقسیم کرنے کی سہولت سے محروم، قیمتی دستاویزات لیٹ ہونے کی وجہ سے طلبا و سرکاری معاملات میں تاخیر کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کا نواھی گائوں لکھنیکے ڈاک کی سہولت سے محروم ہو گیا، گزشتہ کئی سالوں سے گائوں کا ہی ایک شخص عارضی طور پر ڈاک تقسیم کر رہا تھا جو نا معلوم وجوہات کی بنا کر کام چھوڑ چکا ہے ، بائی ڈاک آنے والے ضروری کاغذات کی وصول کیلئے عوام کو قصور شہر جانا پڑتا ہے اور اکثر ڈاک لیٹ ملتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاک کی ترسیل کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور جواد قمرنے بتلایا کہ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے قتل،اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اجرتی قاتل رمضان عر ف کالاجو عرصہ دراز سے قصور پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا کو گرفتار کرلیاہے۔ڈی پی اوقصور نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم رمضان عرف کالا ایک ہارڈ کریمینل ہے جو بااثر لوگوں سے معاوضہ لیکر لو گوں کو قتل کرتا تھا جس نے ضلع قصور اور لاہور میں تقریباً15لو گوں کو معاوضہ لیکر قتل کیا ہے ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدرسرکل نذر عباس کی زیر نگرانی ،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خطرناک اور اجرتی قاتل رمضان عرف کالا کو گرفتارکیا۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا ہے کہ عرصہ قریب ایک سال قبل سرجا بھٹی اور اسکے بیٹے فیا ض بھٹی کو خالد عرف شیری اور اصغر عرف بگا کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر کے نعشوں کو موٹرسائیکل کی ٹینکی سے تیل نکا ل کر آگ لگادی اس مقصد کیلئے انکے مخالفین سے دو لاکھ روپے وصول کیے۔عرصہ قریب 13سال قبل بھولا بلو چ کو ان کے مخا لفین سے تین لاکھ روپے لیکر قتل کیا ۔اسی طرح کچھ سال قبل پاڈا قصوریہ بدمعاش کو 50 ہزار روپے لیکر قتل کیا۔

عرصہ قریب کچھ سال قبل بلا آرائیں کو الہٰ آباد میں لیجا کر 70 ہزار روپے لیکر فائرنگ کر کے قتل کیا ۔عرصہ قریب 6/7سال قبل مصطفی آباد میں حبیب جولاہا کو ایک کنال زمین اور ایک لاکھ روپے نقدی لیکر قتل کیا۔ عرصہ قریب 10 سال قبل لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون میں عامر عرف بوڑا وغیرہ 4کس کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 5لاکھ روپے وصول کر کے قتل کیا ۔کچھ سال قبل لاہور کے علاقہ لکھو ڈئیر میں اعوان نامی شخص کو 2لاکھ روپے لیکر قتل کیا۔

عرصہ قریب 10 سال قبل لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیا ز بیگ کے قریب 2 جٹ برادران کو 5 لاکھ روپے وصول کرکے فائرنگ کر کے قتل کیا۔اسی طرح کچھ سال قبل لاہور کے علاقہ لکھو ڈئیر میں 2 اعوان ڈھائے والوں کو 2 لاکھ روپے وصول کر کے قتل کیا۔خطرناک اور اجرتی قاتل رمضان عرف کالا کی گرفتاری پر مصطفی آباد کے سیاسی ،سماجی حلقوں ،وکلاء اور صحافی برادری نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔