معروف اداکارہ طاہرہ واسطی انتقال کرگئیں

tahira wasti

tahira wasti

پاکستان : (جیو ڈیسک) ٹی وی کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی انتقال کرگئیں۔ سینئراداکارہ طاہرہ واسطی کی عمراڑسٹھ سال تھی۔ سنجیدہ مزاج طاہرہ واسطی کی شو بزنس میں آمد اتفاقیہ تھی۔انہوں نے سولہ برس کی عمر میں ایک ادبی رسالے میں افسانہ لکھا۔

انہیں ان کے شوہر رضوان واسطی نے ٹی وی ڈراموں میں متعارف کرایا۔ انہوں نے کئی یادگارکردار اداکیے۔ کشکول اور جانگلوس ان کے مشہور ڈرامے تھے۔