معروف ڈاکٹر طاہر بشیر نے میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ میں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

کھاریاں: معروف معالج ڈاکٹر چوہدری طاہر بشیر نے میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ میں بحیثیت انچارج چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ، اس ہسپتال کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور MPAعرفان الدین کو خصوصی گرانٹ جاری کی تھی جس سے یہ ہسپتال قائم کیا گیا ہے اس ہسپتال سے گلیانہ اور گرد و نواح کے سینکڑوں دیہاتوں کی خواتین اور عوام کی طبی مشکلات احسن انداز میں حل ہوں گی ، عنقریب افتتاح بھی کیا جائیگا ، کروڑوں روپے کے فنڈز سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے ، یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر بشیر کا شمار سینئر اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ۔