ملالہ پرسن آف دی ائیر 2012 کی مشہور شخصیات میں شامل

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ٹائم میگزین نے بھی ملالہ یوسف زئی کا نام سال 2012کی مشہورشخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا۔صدربراک اوباما، شامی صدر بشارالاسد اور جنوبی کوریائی گلوکارکانام بھی فہرست میں شامل ہے۔ ٹائم میگزین کی دوہزاربارہ کی “پرسن آف دی ائیر”فہرست میں اس سال اڑتیس نام شامل کئے گئے ہیں جن میں ملالہ یوسف زئی کا نام بھی شامل ہے۔

مقبول ترین شخصیت کیلئے ووٹنگ کا آغاز 12دسمبر کوہوگا جوکہ دوروز تک جاری رہے گی جس شخصیت ، یا نام کو سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے،اس کی تصویر ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بنے گی ۔ٹائم میگزین کی فہرست میں امریکی صدربراک اوباما، وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن، مصری صدرمحمد مرسی ، گینگ نیم ڈانس کے بانی جنوبی کوریائی گلوکار پسئی کے نام شامل ہیں۔