ملالہ کی صحت یابی : سندھ کے اسکولوں میں آج یوم دعا منایا جائیگا

Sindh

Sindh

سندھ (جیوڈیسک) ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں میں آج یوم دعا منایا جائے گا۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر آج صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں ملالہ کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ اسکولوں میں ملالہ کی تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی سیمینار اور مباحثے بھی منعقد کئے جائیں گے۔