ملتان: دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

Multan

Multan

ملتان غلہ منڈی میں رسیوں کی دکان میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم قریبی دکانیں محفوظ رہیں۔ ملتان کی غلہ منڈی میں رسیوں اور دھاگوں کی دکان میں اچانک لگنے والی آگ نیدکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے کارکنوں اور مقامی افراد نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور بروقت کاروائی سے دیگردکانیں محفوظ رہیں۔