ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور چاروں طرف خطرات منڈلا رہے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور : تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے اور چاروں طرف خطرات منڈلارہے ہیں جبکہ ملک میں جعلی ڈگری ہولڈر ،بنک ڈیفالٹر اور کرپٹ مافیا جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹ رہاایڈمرل جاوید اقبال کی طعرف سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی ایک تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ایسی جمہوریت کا کیا فاعدہ جس کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہو جائے اس وقت ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور نہ ہی عوام کے لیے کوئی روزگار ہے۔

جبکہ میں نے تو پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیئے اپنا بہتر مستقبل دائو پر لگا دیا تھا اور پاکستان آکر ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور مزائل ٹیکنالوجی فراہم انہوں نے کہا کہ میں اس لیے سیاست میں آیا ہوں کہ کل کو عوام یہ نہ کہے کہ ہمیں ووٹ دینے کیلیے کوئی اچھا امیدوار نہیں ملا اور اگر اب بھی عوام نے اچھے لوگوں کو منتخب نہ کیا تو تو پھر وہی پرانے لوگ نئے کپڑوں کے ساتھ آجائیں گے۔

اس موقعہ پر خاکسار تحریک کی چیئرپرسن محترمہ صبیحہ مشرقی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف محسن پاکستان ہیں بلکہ وہ محسن امہ ہیں جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے اتنا ہی کم ہے اور اگر ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کو مضبوط نہ کرتے تو آج پاکستان ملت اسلامیہ کے برابر نہ ہوتا انہوں نے آئندہ الیکشن میں ٹی ٹی پی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔