ملک بچانے کیلئے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کر نا ہو گا۔چوہدری تنویر احمد

کوٹلہ (ارب علی خان)ملک بچانے کیلئے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کر نا ہو گا مشرف کے پٹھو اب زرداری کے پٹھو بن کر گلی گلی اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیںان خیالات کا اظہار چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے بھاٹی میں چوہدری نذیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں کیاانھوں نے کہا کہ ملک اس وقت خطرات میں گرا ہوا ہے اور زرداری ٹولہ ملکی وسائل لوٹنے میں مصروف ہے اس وقت گلیوں نالیوں کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی سوچ اپنا کر ملک بچانے کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ ہمیں وراثت میں ملا ہے اپنے والد اور بھائی مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر صوبیدار محمد اسحق بھاٹی نے کہا کہ چوہدری عابد رضا نے بھاٹی میں ایک کروڑ تیرہ لاکھ کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جو انکی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔اہلیان بھاٹی 04دسمبر کو شیر پر مہر لگا کر ملک حنیف اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر بھاٹی کی ممتاز شخصیات نے چوہدری تنویر احمد کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔