ملک بھر میں آج نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں

muharam

muharam

ملک بھر میں آج نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ حکومت نے ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔اڑتیس اضلاع کو حساس قرار دے کر فوج بھی تعینات کی گئی ہے۔  کراچی میں نو محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ۔ جلوس سے قبل نشترپارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔ جس سے ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ مرکزی جلوس دوپہر بارہ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا ۔ شرکا ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کریں گے ۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر، جامع کلاتھ بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔