ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

load shedding

load shedding

موسم سرما کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ، جس کے باعث بڑے شہروں میں 10 گھنٹے اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
بجلی کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ تربیلااور منگلاڈیموں میں پانی کے اخراج میں کمی بتائی گئی ہے ۔ جس سے بجلی کی ہائیڈرل پیداوار کم ہو گئی ہے۔