ملک بھر میں سردی کی لہر آئندہ تین دن تک برقرار رہنے کا امکان

Snow

Snow

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اورمغربی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آئندہ دو سے تین دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام اور زیارت کا درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارہ چنار میں منفی تیرہ اور کوئٹہ میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخواکے زیادہ تر میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویژن میں بھی اگلے چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔