ملک ریاض آج جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے

malik riaz

malik riaz

اسلام آباد (جیوڈیسک)ملک ریاض حسین نیب ہیڈ کواٹرز میں آج ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو ہوں گے۔ اس سے قبل ملک ریاض حسین کو سولہ جو لائی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان دینے اور ابتدائی تفتیش میں شامل ہونا تھا تاہم سپریم کورٹ میں کیس کے باعث ملک ریاض حسین پیش نہ ہو سکے۔

جسکے بعد انہیں انیس جولائی کو طلب کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث وہ ایک مرتبہ پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہو سکے نیب نے انہیں آج طلب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر وہ آج بھی پیش نہ ہوئے تو انکے خلاف یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔