ملک میں اب کبھی مارشل لا نہیں لگے گا : چیف جسٹس

Chief Justice Pakistan

Chief Justice Pakistan

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے ملک میں اب کبھی مارشل لا نہیں لگے گا صرف قانون کی بالا دستی ہو گی۔ پانچ سال قبل کالے کوٹ کی اتنی عزت نہیں تھی جتنی آج ہے۔سرگودھا بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ تین نومبر کے بعد ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی کی جو کوشش شروع کی گئی اس پر ہم آج عمل پیرا ہیں۔

لگی لپٹی باتوں کا قائل نہیں ہوں آزاد عدلیہ کے لئے وکلا نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ وقت بھی یاد ہے جب کراچی میں وکلا کو زندہ جلایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ سے عوام کی توقعات بڑھتی جا رہی ہے ہم لوگوں کو ناامید نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے تقریر سے پہلے بلٹ پروف شیشے کو اتروا دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی ہم پر نظریں ہیں ہمارے ادارے کا کام باقی اداروں کو قانون اور آئین کے مطابق مضبوط کرنا ہے