ملک میں شدید سردی کی لہر، لاہور میں درجہ حرارت صفر

cold weather

cold weather

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، لاہور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم اور خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت ، بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور برف باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور میں اضافے کا امکان ہے۔
پارا چنار میں درجہ حرارت منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔ کالام میں منفی آٹھ، استور، اسکردو میں منفی سات، کوئٹہ میں منفی چھ، قلات میں منفی پانچ اور ہنزہ میں منفی چار سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک اور ملکہ کوہسار میں منفی دو سینٹی گریڈ ہے۔ لاہور میں یخ بستہ ہواں کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر چکا ہے۔ جبکہ دھند کے باعث ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹر وے بھی بند کردی گئی ہے۔