ملک میں کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

snow

snow

ملک کے بالائی علاقے سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں۔ کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل سے ملک میں بارش اوربرفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری ہو گی۔ شمالی علاقے، گلیات، مری اورکشمیر میں بھی برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخوا اور سکھر ڈویژن میں دھند مزید چند روز تک رہے گی۔ مالم جبہ میں نوملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام میں درجہ حرارت منفی چودہ، اسکردو منفی تیرہ، کوئٹہ میں منفی سات اور مری میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔