ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا ، عقیل خان سینئر نائب صدر سی سی پی

لاہور( پ ر ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کا دن ان کے اصولوں سے وابستگی کا تجدید عہد کا دن ہے،اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے تصور پاکستان میں کرپشن اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔

ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔آج قائد کے وطن کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسور وتا ہے۔ پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری نے کہا کہ پاکستان لوٹ کھسوٹ کے لیے نہیں بنایا گیا تھا ۔آج ملک میں جو بدامنی ہے اس کو دیکھ کر تو قائد کی روح بھی کانپ رہی ہوگی۔

ملک ساجد اعوان نے اس دن کو قائد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں قائداعظم جیسا لیڈر کوئی نہیں۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان قائداعظم کو سلیوٹ کرتی ہے۔