ملک کے اکثر علاقوں بارش ، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

Pakistan Rain

Pakistan Rain

پاکستان (جیوڈیسک) سردی نے جاتے جاتے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ بارش کا ایک سسٹم بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے جس سے کوئٹہ، قلات، زیارت اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا تین روزہ سلسلہ آج سے شروع ہو جائے گا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، لاہور اور کوئٹہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کھل کر برس سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔