ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کاشت کے علاقوں میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔