ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Pakistan Rain

Pakistan Rain

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بارش اور برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں کل بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔