ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Weather

Weather

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، حیدرآبد اور گوادر میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آبادمیں 32 ، پشاور میں 31 ، راولپنڈی میں 33، لاہور35، کراچی37 اور گوادر 36، قلات24، اسکردو23، پاراچنار19، کوئٹہ28، مری20، حیدرآباد43 ، سبی42 ، لاڑکانہ42، سکھر42 ، ٹھٹھہ، نواب شاہ اور تربت میں 44 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔