ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

weather

weather

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر شہروں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرات اسکرودو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔