ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد

 Ajmal Kasab

Ajmal Kasab

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی وزارت داخلہ نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبئی 26/11 حملوں کے واحد زندہ گرفتار ملزم اجمل قصاب کی قسمت کا فیصلہ اب بھارتی صدر کرینگے کہ آیا عدالت کی جانب سے اجمل قصاب کو سنائی جانے والی موت کی سزا برقرار رکھی جائے یا پھر اس سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے جیسا اجمل قصاب نے اپنی رحم کی اپیل میں اس کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے کہ مہاراشٹر کی وزارت داخلہ نے اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی درخواست مرکزی وزارت داخلہ کو بھجوا دی تھی۔

اجمل قصاب جو کہ اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں انتہائی سخت حفاظتی بلٹ پروف سیل میں قید ہے کو گزشتہ سال ممبئی ہائی کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اجمل قصاب نے اس سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔