ممبئی حملہ کیس:عدالتی کمیشن کی12مارچ کوبھارت روانگی کا امکان

mumbai attack

mumbai attack

ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے عدالتی کمیشن کا بارہ مارچ کو بھارت روانگی کا امکان ہے۔ کمیشن کے نئے شیڈول کے بعد وزارت قانون نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی وفاقی پراسیکیوٹر نے اڈیالہ جیل میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران پیش کردی۔ بھارت سے جاری نئے شیدول کے مطابق پاکستانی کمیشن بارہ مارچ کو بھارت روانہ ہو سکتا ہے۔کمیشن میں وفاقی پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے آزا د خان اور عدالتی اہلکار عبدالحمد شامل ہوں گے۔