ممبئی حملہ کیس: ملزمان پر جرح کیلئے بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد

Mumbai Attack

Mumbai Attack

اسلام آباد(جیوڈیسک)ممبئی حملہ کیس میں ملوث ملزمان پر جرح کیلئے پاکستان جوڈیشل کمیشن کے دورہ بھارت کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے 4 رکنی بھارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی داخلہ امور کے جوائنٹ سیکرٹری کر رہے ہیں۔ بھارتی وفد پاکستانی عدالتی کمیشن کے دورے سے متعلق امور طے کرے گا جس کے بعد پاکستانی عدالتی کمیشن بھارت کا دورہ کرے گا اور ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان پر جرح کرے گا۔

بھارتی وفد اٹارنی جنرل پاکستان اور قانون سے متعلق دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔