منصور اعجاز کو پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ

Mansoor Ijaz

Mansoor Ijaz

میمو اسکینڈل کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کو پاکستان آمد پر خدشہ ہے کہ انھیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ انہیں کل میمو کمیشن کے روبرو پیش ہونا ہے۔
منصور اعجاز کو کل میمو کمیسن کے روبرو پیش ہونا ہے لیکن ذرائع کے مطابق منصور اعجاز کا کہنا ہے انھیں ٹریپ کیا جا رہا ہے۔ میمو کے مرکزی کردار منصور اعجاز کوخدشہ ہے کہ وہ پاکستان آئے تو انھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے یا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ان کا نام ڈالا جا سکتا ہے۔
منصور اعجاز کی میمو کمیشن کے روبرو پیش ہونے سے پہلے اس طرح کی اطلاعات اس بات کا اشارہ کر رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔