منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول پر، بجلی کی پیداوار بند

mangla dam

mangla dam

پاکستان : (جیو ڈیسک) منگلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو کہ ڈیڈ لیول سے بھی نیچے چلی گئی ہے جس کے بعد وہاں پن بجلی بننا بند ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کا پاور ہاؤس بند کر دیا گیا اور منگلا پاور ہاؤس میں بجلی کی پیداوار ختم ہو گئی۔

منگلا میں پانی کی آمد اٹھائیس ہزار ایک سو ستائیس کیوسک، جبکہ اخراج انتیس ہزار پچاس کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی سطح گر کر ایک ہزار چالیس فٹ پر آ گئی ہے جو منگلا کا ڈیڈ لیول ہے۔ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح گزشتہ دو ہفتوں سے ڈیڈ لیول پر ہے۔