موبائل سروس بند کرنے سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی ، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں موبائل سروس بند کرنے سے گزشتہ روز ایک ٹارگٹ کلنگ بھی نہیں ہوئی۔ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ تمام فریقین کی مشاورت سے کیا گیا۔

اس کے نتیجے میں ٹار گٹ کلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر کراچی میں حالات خراب کرنا چاہتے تھے وہ اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔