موجودہ حکمران اندھے گونگے اور بہرے ہو گئے ہیں جنہیں غریب مظلوم عوام کی آواز بھی سنائی نہیں دیتی ، سردار غلام مصطفی خاصخیلی

کراچی : اے پی ایم ایل سندھ کے چیف آرگنائزر سردار غلام مصطفی خاصخیلی اور جنرل سیکریٹری سندھ شاہد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران اندھے گونگے اور بہرے ہو گئے ہیں جنہیں غریب مظلوم عوام کی آواز بھی سنائی نہیں دیتی۔ تاہم حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اور نت نئے عوام پر ٹیکس لگاکر دن بدن مہنگائی میں اضافہ اور عوامی مسائل میں اضافہ کرتے رہے غریب عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا گیا ہے۔

روشینوں کا شہر کراچی قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کراچی جل رہا ہے لوگ بے شمار ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو کر مر دیںہیں اور حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے فروری میں کافی دشت گردی کے حوالے سے عوام کے دلوں میں اور خوف پھیلارہے ہیںاْن کے پاس خبریں تو ہیں مگر اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

اس مملکت پاکستان کی سب سے بڑی بد قسمتی یہی ہے کہ یہاں نظام حکومت تو موجود ہے لیکن اس نظام کو چلانے کے لئے اصل جمہو ری نظام موجود نہیں۔اگر یہی جمہوری نظام شفاف طریقہ انتخابات کے ذریعے قائم کیا جائے اور اس جمہوری نظام کیلئے وڈیرے ،جاگیردار ناکھڑے کئے جائیں۔ تو یہ غریب عوام کے حق میں بہتر ہو گا۔